پیزا کے بارے میں لکھنے پر لڑکی کو دنیا کی بڑی یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 جون 2017 23:24

پیزا کے بارے میں لکھنے پر   لڑکی کو دنیا کی بڑی یونیورسٹی میں  داخلہ مل گیا
دنیا کی سرفہرست یونیوسٹیوں میں داخلہ کیسے ملتا ہے؟ اچھے گریڈ ، تعلیمی قابلیت تو ضروری ہی ہے  لیکن پیزا  آرڈر کرنے کے بارے میں لکھ کر بھی بڑی یونیورسٹی میں داخلہ لیا جا سکتا ہے۔
ہائی سکول کی طالبہ کیرولینا  ولیم  کو ییل یونیورسٹی میں  داخلہ مل گیا۔ داخلہ کے لیےاس نے  پیزا سے اپنی محبت کےبارے میں لکھا ہے۔
کیرولینا نے بتایا کہ ییل یونیورسٹی میں داخلہ کا پراسس کچھ پیچیدہ ہے۔

(جاری ہے)

اس میں امیدواروں  کو کسی ایسی چیز کے بارے میں لکھنے کا کہا جاتا ہے ، جس  سے وہ محبت کرتے ہیں۔کیرولینا کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار یہ پڑھا تو فوراً ہی پیزا کا خیال آیا۔کیرولینا کا کہنا ہے کہ اسے پاپا جونز کا پیزا بہت پسند ہے۔ کیرولینا مستقبل میں مصنفہ بننا چاہتی ہے۔
اگرچہ کیرولینا کو ییل یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا تھا  لیکن اس نے الاباما  کی اوبرن یونیورسٹی میں پڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیرولینا نے ییل یونیورسٹی میں داخلہ ملنے کے بارے میں ٹوئٹ کیا تو پاپاجونز نے نہ صرف اسےمبارک باد کی بلکہ مفت پیزا بھی دیا گیا۔ 

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu