لیپ ٹاپ کے ساتھ شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ وکلا کے دلچسپ دلائل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 جون 2017 23:24

لیپ ٹاپ کے ساتھ شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔  وکلا کے دلچسپ دلائل
اوٹاہ، امریکا میں ایک شخص نے اپنے لیپ ٹاپ سے شادی کے لیے عدالت میں مقدمہ کر دیا ہے۔اوٹاہ اٹارنی جنرل کے آفس کا کہناہے   کہ ریاست کےقانون میں اس کی اجازت نہیں۔
کرس سیویر نے عدالت میں لیپ ٹاپ سے شادی کے حق کےلیےمقدمہ کیا ہوا ہے۔ اس کی دلیل ہے کہ جب ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہو سکتی ہے تو اسے بھی لیپ ٹاپ سے شادی کا حق ہے۔

کرس ، جو خود اپنا وکیل ہے،  نے اوٹاہ سے باہر دوسری ریاستوں میں بھی اسی طرح کے مقدمات کیے ہیں۔ ٹینیسی میں کرس پر وکالت کرنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

مدعی کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادی کی اجازت دی ہے۔ اس کا دائرہ کار مزید پھیلاتے ہوئے لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور بہت سے اشخاص کے گروپس کو بھی شادی کی اجازت دی جائے۔
اٹارنی جنرل  کا کہنا ہے کہ یہ دلائل لیپ ٹاپ سے شادی کی اجازت دینے کے حوالے سے کمزور ہیں۔

اٹارنی جنرل کے آفس  نے جج سے مقدمےکو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کرس کا لیپ ٹاپ شادی کا اقرار کرنے کے قابل نہیں، اس لیے اسے شادی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اٹارنی آفس نے ایک اوردلیل دیتےہوئے کہا کہ کرس کا لیپ ٹاپ 15 سال سے کم عمر کا ہے جبکہ ریاست کے قانون کے مطابق یہ شادی کی قانونی عمر سے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu