انسانی چہرے جیسے بچھڑے کو ہندوؤں نے بھگوان بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 جون 2017 23:43

انسانی چہرے جیسے بچھڑے کو ہندوؤں نے بھگوان بنا لیا
انسانی شکل میں پیدا ہونے والے بچھڑے  کو ہندوؤں نے  بھگوان بنا لیا ہے۔پیدائش کے بعد اس بچھڑے کو جانوروں کے تحفظی مرکز پہنچایا گیا، مگر پیدائش کے ایک گھنٹے بعد ہی یہ مرگیا۔ اس بچھڑے کی آنکھیں، ناک اور کان انسانوں سے مشابہ تھے۔
شمالی بھارت کے صوبے اتر پردیش کے شہر مظفرآباد میں پیدا ہونے  والے اس عجیب و غریب بچھڑے کی خبر ہر طرف پھیلی تو لوگ اس کے دیدار کے لیے جوق در جوق جمع ہوگئے۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بچھڑابھگوان وشنو کا اوتار ہے۔
اس بچھڑے کو مرنے کے بعد برکتوں کے حصول کے لیے شیشے کے باکس میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ لوگوں نے اس کے آگے جھکنا اور اسے پھولوں کے ہار پہنانا شروع کر دئیے ہیں۔ہندوؤں نے اسے شیوا کا اوتار قرار دیتے ہوئے اس کا مندر بنانے کا بھی فیصلہ کیاہے۔
توہم پرست ہندوؤں کے برعکس ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خرابیاں پیدائش سے پہلے جنیاتی خرابیوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
انسانی چہرے جیسے بچھڑے کو ہندوؤں نے بھگوان بنا لیا

Browse Latest Weird News in Urdu