دنیا کی پہلی ورچوئل ٹریک ٹرین وسطی چین میں متعارف کرا دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 جون 2017 23:45

دنیا کی پہلی ورچوئل ٹریک ٹرین وسطی چین میں متعارف کرا دی گئی
عام طور پر ریلوے ٹریک کے بغیر ریل کو ادھورا سمجھا جاتا ہے لیکن آٹونومیس ریل ریپٹڈ ٹرانزٹ یا اے آر ٹی  نے ایسی ریل متعارف کرا دی ہے جو بغیر ٹریک کے چلتی ہے۔ اس ریل کو وسطی چین کے صوبے ہونان کے شہر ژوژوو میں پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔
اس ریل کو بس اور ریل کی درمیانی شکل میں بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریل 32 میٹر لمبی اور 3.4 میٹر اونچی ہے۔ اس میں 307 مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ ریل ٹریک کی بجائے ربڑ کے ٹائروں پر  سڑک پر لگے سفید نشانات پر چلتی ہے۔ اس ریل کو سینکڑوں سنسرسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اس ریل میں لگی لیتھیم ٹائٹینیٹ بیٹری کو 10 منٹ چارج کرنے سے 25 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu