بے حسی کی انتہاء۔ گاڑی کی ٹکرسے زخمی ہونے والی عورت درجنوں لوگوں کے ہوتے ہوئے سڑک پر پڑی رہی ، دوسری گاڑی نے کچل کر مار دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 جون 2017 23:28

بے حسی کی انتہاء۔ گاڑی کی ٹکرسے زخمی ہونے والی عورت درجنوں لوگوں کے ہوتے ہوئے سڑک پر پڑی رہی ، دوسری گاڑی  نے کچل کر مار دیا
چینی سوشل میڈیا پرایک انتہائی افسوسناک وائرل ویڈیو سے پتا چلا ہے کہ پیدل چلنے والے  چینی ا کس قدر سنگ دل ہوچکےہیں، جو کسی اجنبی کی مدد تو درکنار  مصیبت میں اس کی طرف دیکھتے ہی نہیں۔
نگرانی  کے کیمرے بنائی گئی ویڈیو   کے مطابق ایک عورت سڑک عبور کرنے کے لیے بتدریج آگے بڑھ  رہی تھی کہ دوسری طرف سے آنے والی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ ہوا میں اڑ کر نیچے گری اور سڑک پر بے حس و حرکت پڑی رہی۔

اس دوران سڑک پر چلنے والے افراد اور گاڑیاں اپنی روٹین کے مطابق چلتے رہے۔ انہوں نے عورت کو دیکھا تو سہی  لیکن اس کی مدد نہیں کی۔ اس دوران زخمی عورت نے ایک بار سر اٹھا کر فٹ پاتھ کی طرف دیکھا، شاید وہ کسی سے مدد کی امید کر رہی تھی۔اسی دوران ایک اور گاڑی آئی اور عورت کو اپنے دونوں ٹائروں تلے کچل دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دوسری کار کا ڈرائیور باہر نکلا اور پیدل چلنے والوں  کی طرح عورت کی طرف دیکھنے لگا۔


ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں زخمی عورت کے قریب سے درجنوں افراد، سائیکل اور گاڑی سوار گزرے لیکن کوئی بھی اس کے پاس نہیں رکا، ویڈیو کے آخر میں ایک عورت کو اس زخمی یا مردہ عورت کے قریب آتے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو پر چند افراد نے تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں  بڑھتے ہوئے انشورنش فراڈ  کی وجہ سے لوگوں نے عورت کو بھی فراڈہی سمجھا اور اسکے قریب اس وجہ سے نہیں رکے کہ انہیں  بھی کاروائی میں شامل ہونا نہ پڑے۔

حالیہ  سالوں میں چینی افراد کی اجنبی افراد کی مدد نہ کرنے کےحوالے سے کئی خبریں سامنے آئیں ہیں۔
تازہ ترین رپورٹس سے پتا چلا ہے  کہ یہ حادثہ 21 اپریل کو  ژومادیان، صوبہ ہینان کی ایک سٹرک پر پیش آیا۔پولیس نے ٹکر مارنے والے دونوں ڈرائیوروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی عورت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی.

Browse Latest Weird News in Urdu