دنیا کے سب سے بڑے 7000 فٹ کے پیزا کی تیاری شروع

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 جون 2017 23:28

دنیا کے سب سے بڑے 7000 فٹ کے پیزا کی تیاری شروع
100 سے زیادہ پیزا بنانے والے جلدہی کیلیفورنیا میں جمع ہو کر دنیا کا سب سے لمبا پیزا بنائیں گے۔
PizzaOvens.com اور تجارتی و صنعتی اوون بنانے والی کمپنی  Italforni USA پیزا بنانے  والے  ماہرین کو جمع کر کے ہفتے کو آٹو کلپ سپیڈ وے فونٹانا میں 7000 فٹ لمبا پیزا بنائیں گے۔ اس پیزا کے بنانے میں پیزا بنانے والی کئی امریکی کمپنیاں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پیزا کی تیاری میں 8000 پاونڈ میدہ، 5600 پاؤنڈ سوس اور 3600 پاؤنڈ پنیر استعمال ہوگا۔


پیزا بنانے کی تقریب میں شرکا کو بھی پیزا چکھایا جائے گا لیکن زیادہ تر پیزا بے گھر افراد اور فوڈ بنکوں کو جائے گا۔
اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتطمین بھی موجود ہونگے ، جو پیزا کی پیمائش کریں گے۔
اس موقع پر کھانے پینے کے سامان کے  ساتھ ٹرک بھی موجود ہونگے تاکہ جو افراد پیزا نہ کھا سکیں وہ کچھ اور کھا سکیں ۔

Browse Latest Weird News in Urdu