چلتے ہوئے فون استعمال کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے۔ 67 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 جون 2017 23:28

چلتے ہوئے فون  استعمال کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے۔ 67 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک
پلین فیلڈ، نیو جرسی۔ جمعرات  کی دوپہر کو شمالی نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی  67سالہ  ایک خاتون فون استعمال کرتے ہوئے ایک گڑھے میں جا گری۔گڑھے پر  اگرچہ   دروازہ لگا ہوا تھا لیکن وہ  اُس وقت کھلا ہوا تھا  اور اہلکار گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام کررہے تھے۔
نگرانی کے کیمروں کے مطابق یہ واقعہ سومرسیٹ سٹریٹ  پلین فیلڈ میں دوپہر کو  پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ 67 سالہ خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، میسج کرتے ہوئے کھلے دروازوں سے گڑھے  میں جا گری۔حکام کے مطابق وہ 6 فٹ گہرے گڑھے میں گری تھی۔ ایک  لڑکی اور اس کے ساتھ ایک عورت نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ جلد ہی وہاں ہجوم اکھٹا ہو گیا اور ریسکو  اہلکاروں نے آکر  خاتون کو باہر نکالا اور ہسپتال پہنچا دیا۔
ڈاکٹروں کا  کہنا ہے کہ  خاتون کی  حالت تشویش ناک ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu