13 ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی نیلامی میں ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 جون 2017 23:30

13 ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی نیلامی  میں ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی

کاسٹیوم جیولری کے طور پر 13 ڈالر میں خریدی گئی ہیرے کی اصل انگوٹھی لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔
26 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی کو 1980 کی دہائی میں کاسٹیوم جیولری کے طور پر صرف 13 ڈالر میں خریدا گیا تھا۔ چند ماہ پہلے اس کے مالک نے اسے جانچنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کی قیمت کا پتا چلایا جا سکے۔ جب معلوم ہوا کہ یہ انگوٹھی اصل ہیرے کی ہے تو مالک حیران رہ گیا۔

(جاری ہے)

جیولر نے اس انگوٹھی کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے 4 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک لگایاگیا تھا لیکن  نیلامی میں یہ 847,667 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ نیلامی کا انعقاد کرنے والے جیولر نے انگوٹھی کے مالک کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انگوٹھی کی مالیت نیلامی میں فروخت ہونے والی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انگوٹھی  دو سال تک پرانی ہے۔ اس وقت ہیرے کی جدید کانیں دریافت نہیں ہوئیں تھی اور ہیرے کم لوگوں کے پاس تھے۔ اس انگوٹھی کا نیا مالک ہیرے کو جدید دور کے مطابق شکل دے گا۔ جس سے اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔   

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu