میکڈونلڈ پر فرنچ فرائیز کیسے تیار ہوتی ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 جون 2017 23:28

میکڈونلڈ پر فرنچ فرائیز کیسے تیار ہوتی ہیں؟

میکڈونلڈ جانے والے اکثر صارفین فرائیز کو بھی پسند کرتے ہیں۔ساری دنیا میں میکڈونلڈ پر سالانہ 3.5 ارب پاؤنڈ فرنچ فرائیز استعمال ہوتی ہے۔ میکڈونلڈز پر فرائیز کی تیاری کے عمل کاآغاز کھیتوں سے  اچھے آلوؤں کے  انتخاب سےہوتا ہے۔آلوؤں کو دھونے کے بعد  انہیں بہت زیادہ پریشر کی بھاپ  سے گزارا جاتا ہے، جس سے اس کا چھلکا اتر جاتا ہے۔اس کے بعد میکڈونلڈ کے ملازمین ان میں سے خراب آلو الگ کر دیتے ہیں۔

اس کے بعد آلوؤں کو  فرائیز کی شکل میں  کاٹا جاتا ہے۔اس کےلیے خصوصی پائپ نما ٹول استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایسے پائپ کے ایک سرے پر بہت تیز چاقو ہوتے ہیں۔ ان پائپس میں  آلو کو 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دھکا دیا جاتا ہے، جس سے آلو ایک دم  فرائیز کی شکل میں آ جاتا ہے۔اس کے بعد یہ تمام آلو کنوئیر بیلٹ پر آ جاتےہیں۔

(جاری ہے)

کنوئیر بیلٹ پر بھی کٹے ہوئے آلوؤں کی شکل کو دیکھا جاتا ہے۔

ا سکے لیے میکڈونلڈ کے ملازمین جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔آپٹیکل سکینر  آلو کے ایک ایک ٹکڑے کا معائنہ کرتےہیں۔ خراب ٹکڑا سامنے آنے پر وہ خود کار طور پر بیلٹ سے نکال لیا جاتا ہے۔اس کے بعد کوکنگ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔آلوؤں کو 100 فٹ لمبے پائپ میں 15 منٹ تک گرم پانی میں ابالا جاتا ہے۔ فرائی کرنے سے پہلے انہیں بالکل خشک کر لیا جاتا ہے تاکہ فرائیز خستہ ہوں۔

اس کے بعد انہیں ویجیٹیبل آئل میں 400 ڈگری فارن ہائٹ پر پکایا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں   ایسی ٹیوب سے گزارا جاتا ہے، جس کا درجہ حرارت صرف 10 ڈگری فارن ہائٹ ہو۔
اسی طرح کا ایک پلانٹ  20 ملکوں میں میکڈونلڈ کے ریسٹورنٹ کو فرائیز فراہم کرتا ہے۔ کسٹمرز کو پیش کیے جانے سے پہلے انہیں ایک بار پھر فرائی کیا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu