سست چکن نگٹ سروس پر خاتون نے پولیس کو فون کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 جون 2017 23:28

سست چکن نگٹ سروس پر خاتون نے پولیس کو فون کر دیا

ٹیکساس کی پولیس کا کہناہےکہ  ایک خاتون نے انہیں فاسٹ فوڈ ڈرائیو تھرو سے کال کر کے شکایت کی کہ اس کے چکن نگٹ بنانے میں دیر کی جا رہی ہے۔
واکو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  فاسٹ فوڈ ڈرائیو تھرو کے ملازمین نے جمعے کو 11 بجے پولیس کو کال کی کہ ایک خاتون اپنی کار کو ڈرائیو تھرو سے آگے نہیں بڑھا رہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ اسی وقت خاتون نے پولیس کو کال کر دی۔جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو خاتون نے بتایا کہ دیر سے چکن نگٹ بنانے پر  وہ کافی اپ سیٹ تھی، تاخیر کی وجہ سے وہ چاہتی تھی کہ  ہرجانے کے طور پر اسے مفت نگٹ دئیے جائیں۔
کافی دیر بحث کرنے کے بعد انتطامیہ نے خاتون کی رقم واپس کی ، جس پر پولیس افسران نے اسے کہا کہ وہ اپنی گاڑی آگے بڑھا لے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu