دادی کے پالتو کتے کو ہسپتال میں داخل دادی سے ملانے کے لیے پوتی نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 جون 2017 23:25

دادی کے پالتو کتے کو  ہسپتال میں داخل دادی سے ملانے کے لیے پوتی نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی  ایک عورت نے  ہسپتال میں داخل دادی کو اُن کے کتے سے ملانے کے لیے  ایک دلچسپ طریقے سے کتے کو ہسپتال کے کمرے تک سمگل کیا۔
شیلبی ہینک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ  ایک کمبل میں چھوٹے سے کتے کو پکڑے کھڑی ہے۔ شیلبی  نے بتایا کہ اُن کی دادی طبعیت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل  ہیں ، وہ اپنے پالتو کتے کو دیکھنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے کمبل میں کتے کو کسی بچے کی طرح اٹھایا اور اسے دادی کے پاس پہنچا دیا۔

(جاری ہے)


21 سالہ شیلبی  نے بتایاکہ وہ کتے، پاتسے، کو کسی بچے کی طرح کمبل میں چھپائے ہسپتال کے سٹاف کے پاس سے گزر گئیں  لیکن کسی کو بھی اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوا۔اس دوران کتا کمبل میں چھپا شیلبی کے بازو کو چاٹتا رہا۔ شیلبی نے اپنی دادی  کو بھی کار گزاری کے بارے میں نہیں بتایا تھا، اس لیے جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تو دادی سمجھی کہ شیلبی  نے اپنا بھانجا اٹھایا ہوا ہے لیکن جب شیلبی نے کتے کو دادی کی گود میں ڈالا تو دادی اور پاتسے دونوں خوش ہوگئے۔ بعد میں  شیلبی کی دادی کو  گھر بھیج دیا گیا لیکن انٹرنیٹ پر سب لوگ شیلبی  کی تعریف کر رہے ہیں۔ شیلبی کی پوسٹ کو پانچ لاکھ   بار لائکس اور ایک لاکھ بیس ہزار بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu