بازی گر نے نیاگرا فالز کے اوپر ہیلی کاپٹر پر دانتوں سے لٹک کر سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 جون 2017 22:29

بازی گر نے نیاگرا فالز  کے اوپر ہیلی کاپٹر پر دانتوں سے لٹک کر سب کو حیران کر دیا

ہَوائی قَلاباز ارینڈرا والندا نے نیاگرا فالز کےسینکڑوں فٹ اوپر  ہیلی کاپٹر پر دانتوں اور پاؤں کےانگوٹھے سے لٹک کر سب کو حیران کر دیا۔
والندا نے دانتوں سے لٹکنے کے  لیے خصوصی ماؤتھ پیس استعمال کیا۔

(جاری ہے)

20 منٹ کی اس فلائٹ میں انہوں نے پہلی بار 10 سیکنڈ تک دانتوں سے لٹکنے کا مظاہرہ کیا  اور اس کے بعد 5 سیکنڈ کے لیے۔
والندا نے یہ کرتب اپنے شوہر کے  نیاگرافالز کو ایک رسی پر عبور کرنے کے پانچ سال پورا ہونے پر  دکھائے ہیں۔والندا نے زمین پر اتر کر کہا کہ ان کے دانتوں میں بالکل بھی درد نہیں ہورہا۔ انہوں نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کیا جو ہیلی کاپٹر میں اسے دیکھتے رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu