ہوائی جہازوں کی دم میں ایک چھوٹا سا خفیہ انجن بھی چھپا ہوتا ہے لیکن اس کا مقصد چھوٹا نہیں ہوتا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 جون 2017 11:16

ہوائی جہازوں کی دم میں ایک  چھوٹا سا خفیہ انجن بھی چھپا ہوتا ہے لیکن اس کا مقصد چھوٹا نہیں ہوتا

کسی بھی اوسط تجارتی جہاز کو دیکھیں تو آپ کو اس کی دم میں ایک سوراخ نظر آئے گا۔ اسے معاون پاور یونٹ یا auxiliary power unit کہا جاتا ہے۔ یہ جہاز کا سب سے چھوٹا انجن ہوتا ہے لیکن اس انجن کا مقصد چھوٹا نہیں ہوتا۔
یہ انجن جہاز کے مرکزی  انجن کو چلانے اور زمین سے اٹھنے کے لیےپاور فراہم  کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر اے پی یو نہ ہو تو جہاز میں اتنی انرجی نہیں ہوتی کہ وہ جہاز کے مرکزی انجن کو چلا سکے۔
پارک کیے ہوئے جہاز کے مرکزی انجن کو  چلنے کے   لیے زیادہ توانائی چاہیے ہوتی ہے۔  انہیں شروع میں تھوڑی سی پاور دینے کے لیے اے پی یو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے بعد جب جہاز اڑنے کے لیے رن وے پر آتا تو اے پی یو بند ہو جاتا ہے اور مرکزی انجن سارا کام سنبھال لیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu