لاٹری جیتنے والے ایسے افراد جو لاٹری جیت کر سب کچھ گنوا بیٹھے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 جون 2017 18:58

لاٹری جیتنے والے ایسے افراد جو لاٹری جیت کر سب کچھ گنوا بیٹھے

صرف لاٹری جیتنے سے ہی تمام مسئلے حل نہیں ہوتے۔کچھ بڑی لاٹریاں جتنے والوں کی زندگیاں اُن کی انعامی رقم نے ہی تباہ کر دیں۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی کچھ افراد کا احوال دیا جا رہا ہے۔

بڈ پوسٹ
بڈپوسٹ نے 1988 میں پنسلوانیا میں 16.2 ملین ڈالر جیتے۔اس کے بعد ایک طرف تو اس کی ایک سابق گرل فرینڈ نے انعامی رقم میں حصے کے لیے اس پر مقدمہ کر دیا اور دوسری طرف اس کے بھائی نے اس کے اور اس کی چھٹی بیوی کو قتل کرنے کے لیے ایک اجرتی قاتل  کی خدمات حاصل کر لیں۔

اسے تو کچھ نہ ہوا لیکن 1989 میں اس پر ایک ملین ڈالر کا قرضہ چڑھ گیا۔پھر ایک وقت ایسا آیا کہ وہ 450 ڈالر ماہانہ وظیفے اور فوڈ سٹیمپ پر خاموشی سے زندگی گزار رہا تھا۔بڈ کی وفات 2006 میں ہوئی۔

ولی ہرٹ
ولی ہرٹ نے 1989 میں 1.3 ملین ڈالر کی مشی گن لاٹری جیتی۔

(جاری ہے)

1991 میں اس کی طلاق ہوگئی اور وہ بچوں کی تحویل کا مقدمہ بھی ہار گیا۔اس پر اقدام قتل کا مقدمہ بنا۔

کوکین کے نشے میں ولی نے اپنی ساری رقم اڑا دی۔

ڈینس روزی
ڈینس نے 1996 میں کیلفورنیا لاٹری میں     1.3 ملین ڈالر جیتے۔ اس کے 11 دن بعد اس نے بغیر وجہ بتائے طلاق کے لیے درخواست دے دی۔ دو سال کے بعد اس کے سابق شوہر کو لاٹری کی جیتی گئی رقم کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے ڈینس پر مقدمہ کر دیا کہ طلاق کے دوران لاٹری کی رقم شامل کیوں نہیں کی گئی۔

جج نے ڈینس کے شوہر کو 1.3 ملین ڈالر سے نواز دیا۔

اینڈرویو وٹٹیکر
اینڈرویو نے 2002 میں 315 ملین ڈالر کا پاور بال جیتا۔ ٹیکس کٹوتی کے بعد اسے 114 ملین ڈالر ملے۔ اس کی کار میں سے چوروں نے 5 لاکھ 45 ہزار ڈالر چرا لیے۔ ایک کمپنی نے اس کے 1.5 ملین ڈالر کے چیک باؤنس ہونے پر اس پر مقدمہ کر دیا۔ اس کی ساری رقم 4 سال میں ضائع ہوگئی۔
اگر آپ کا بھی کوئی انعام نکل آتا ہے تو بہت محتاط رہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 70 فیصد لاٹری جیتنے والے چند سالوں میں دیوالیہ ہو جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu