بلیوں سے متعلق دلچسپ باتیں اور واقعات

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 جون 2017 23:05

بلیوں سے متعلق دلچسپ باتیں اور واقعات

•    ایک طبعیات دان نے اپنے مقالے میں بلی کو شریک مصنف بنا لیا، کیونکہ انہوں نے سارے مقالے میں ”میں“ کی بجائے ”ہم“ لکھا اور پھر اسے تبدیل کرنے کی زحمت نہیں کی۔
•    برطانوی حکومت  کا ایک عہدہ Chief Mouser To The Cabinet Office صرف بلی کو ہی دیا جاتا ہے۔
•    ایک دفعہ ایک تحقیق میں یہ بھی پتا چلا تھا کہ بلیاں اپنے مالکوں کی آوازوں کو پہنچانتی ہیں لیکن انہیں نظر انداز کر دیتی ہیں۔


•    ماشا نامی لمبے بالوں والی ایک بلی نے برفباری میں ایک چھوٹے سے بچے کو ڈبے میں پڑے دیکھا تو اس کے اوپر لیٹ کر اسے گرمی پہچانے لگی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ میاؤں میاؤں کر کے گزرنے والوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کراتی رہی۔ اس طرح ماشا نے بچے کی جان بچائی۔
•    رات کے وقت ڈزنی لینڈ میں بلیوں کا راج ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پارک کی انتظامیہ بھی اس سے خوش ہیں۔

یہ بلیاں چوہوں پر نظر رکھتی ہیں۔
•    گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے موٹی بلی کے ریکارڈ کی کیٹیگری ہی ختم کر دی ہے۔ انتظامیہ نہیں چاہتی کہ لوگ بلیوں کو جان بوجھ کر کھلا پلا کر موٹا کریں۔
•    بعض بلیاں اپنے مالکوں کو مرے ہوئے جانور بھی لا دیتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اُن کے مالک بھی عجیب و غریب بلی ہیں جو خود اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے۔

اس لیے بلیاں یہ جانور اپنے مالکوں کو تحفے کے طور پر دیتی ہیں۔
•    اگر کوئی بلی آپ دیکھتے ہوئے آرام سے اپنی آنکھیں بند کرے اور پھر کھولے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو دوست سمجھتی ہے۔
•    بلیوں کے بہت سے تحفظی مراکز ہالووین یا دیگر کچھ مواقع پر بلی اپنانے والوں کو بلی نہیں دیتے۔ اُن کا خیال ہوتا ہے کہ لوگ بلیوں کو قربانی یا اُن پر تشدد نہ کریں۔


•    1879 میں بیلجیم میں بلیوں کو ڈاک کی ترسیل کےلیے استعمال کرنے کا تجربہ کیا گیا، جو بری طرح ناکام  ہوا۔
•    ایک نرسنگ ہوم میں آسکر نامی بلی مرنے والوں کی پیش گوئی کرتی تھی۔ اس کی پیش گوئیاں اتنی درست ہوتی تھی کہ انتظامیہ فوراً ہی مریض کے رشتے داروں کو بلا لیتی۔
•    بالغ بلیاں میاؤں کی آواز صرف انسانوں سے رابطے کےلیے استعمال کرتی ہیں۔


•    دنیا میں سب سے طویل عمر پانے والی بلیاں 38 سال اور 34 سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔ دونوں کا مالک ایک ہی شخص تھا۔
•    میری ٹوڈ لنکن سے جب بھی اس کے شوہر ابراہام لنکن کے مشاغل کے بارے میں پوچھا جاتا تو اُنکا جواب ہوتا ”بلیاں“۔ صدر لنکن وائٹ ہاؤس میں دی جانے والی دعوت میںکھانے کےموقع پر اپنی بلی کو اپنے ساتھ رکھتے تھے۔
•    بلیاں پالنے سے دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ ایک تہائی کم ہو جاتا ہے۔


•    بلی کا دماغ 90 فیصد انسانوں جیسا ہوتا ہے۔
•    ملاح سیاہ بلیوں کو خوش قسمتی کی نشانی سمجھتے ہیں اور جہاز پر اس رنگ کی بلیوں کو رکھتے ہیں۔
•    دنیا کا سب سے مطلوب ہیکر ایک بار خود ہیک ہوگیا۔ اسے اس وجہ سے گرفتار لیا گیا کہ اس کا پاس ورڈ اس کی بلی کے نام میں 123 اضافے کے ساتھ تھا۔
•    بلیاں اپنی زندگی کا 70 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں۔


•    گھر میں پالی جانے والی بلی دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ سے بھی تیز رفتار ہوتی ہیں۔
•    بلیاں جتنا وقت چلتی ہیں، اس سے آدھا خود کو چاٹنے میں گزار دیتی ہیں۔
•    امریکا میں سیاہ بلیاں منحوس سمجھی جاتی ہیں تو برطانیہ اور جاپان میں انہیں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
•    برطانوی بلی بلیکی کو اس کے مرحوم مالک کے ترکے سے 7 ملین پاؤنڈ ملے۔ یہ بلی دنیا کی امیر ترین بلی ہے۔
•    بلیوں کے کاٹے کا زخم کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔بلیوں کے دانت تیز اور تنگ ہونے کی وجہ سے زخم بہت تیزی سے بھرتا ہے جس کی وجہ سے بیکڑیا جلد کے نیچے رہ جاتے ہیں۔
•    بلیاں میٹھا نہیں چکھ سکتیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu