سٹی کونسل کی طرف سے ایک درخت کاٹنے پر شہری کا سٹی کونسل سے انوکھا انتقام

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 جون 2017 23:15

سٹی کونسل کی طرف سے ایک درخت کاٹنے پر شہری کا سٹی کونسل سے انوکھا انتقام

ری ڈونڈو بیچ، کیلیفورنیا میں سٹی کونسل نے ایک شخص کے گھر کے سامنے لگا 30 سال پرانا درخت کاٹا تو انہیں انتہائی دکھ ہوا۔
سٹی کونسل کے اس اقدام کا بدلہ لینے کے لیے اُس شخص نے تین سال لگا دئیے اور اب سٹی کونسل کو اپنے انتقام کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
تین سال پہلے درختوں کی جڑوں سے فٹ پاتھ کو نقصان پہنچنے پر  سٹی کونسل نے نہ صرف درخت کاٹا بلکہ فٹ باتھ کی مرمت کے اخراجات بھی اسی سے وصول کیے۔


اس شخص نے اب سٹی کونسل کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ  انہیں درختوں سے پیار ہے اور درختوں کی کاشت ہی اُن کا پیشہ بھی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ درخت اس زمین کی سب سے قدیم زندہ مخلوق ہیں۔انہوں نے سٹی کونسل کو بتایا کہ کس طرح 3 سال پہلے فٹ پاتھ سے اُن کے اگائے ہوئے 30 سالہ درخت کو کاٹ دیا تھا اور اس کے اخراجات بھی اُن سے ہی وصول کیے تھے۔

(جاری ہے)


اُن کا کہنا ہے کہ انہیں کلائیڈ سے محبت  تھی لیکن اب وہ کچھ ایسا اگانا چاہتے ہیں جو اس کی وفات کے بعد بھی طویل عرصے تک زندہ رہے۔

انہوں نے میئر سٹیو اسپل کو کہا ہے کہ آپ نے میرا بچہ (درخت) قتل کیا ہے اور اس کا خمیازہ آپ کو بھگتنا ہوگا۔
انہوں نے میئر کو بتایا کہ 2 سال 7 ماہ پہلے انہوں نے شہر کے مختلف پارکوں، خالی اور ریاستی جگہوں پر چھپ کر درخت اگانا شروع کر دئیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 45 کیلیفورنیا ریڈ وڈ اور 82سکوئیاس اگائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُن میں سے ہر ایک کی جڑیں 30 فٹ تک پھیل چکی ہیں، چند ماہ میں ان کے بڑھنے رفتار تیز ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جو درخت کاشت کیے ہیں وہ 2500 سال تک زندہ رہتے ہیں۔ اگر سٹی کونسل نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو ہر درخت کو ہٹانے پر اس کے 1500 ڈالر خرچ ہونگے۔
خط کے آخر میں انہوں نے دعا دی کہ خدا کرے شہر میں درختوں کا راج ہو اور خدا کرے کہ اس کے کلائیڈ کو جنت میں جگہ ملے۔

Browse Latest Weird News in Urdu