امریکی ریاستوں کے عجیب و غریب قوانین، سن کر ہی ہنسی آئے گی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 جون 2017 23:15

امریکی ریاستوں کے عجیب و غریب قوانین، سن کر ہی ہنسی آئے گی
امریکی ریاستوں نے کچھ ایسے قوانین بھی بنائے ہیں جو سننے میں ہی بہت عجیب و غریب لگتے ہیں۔
ایک فوٹوگرافر اولیویا لوچر نے اپنی I Fought The Law سیریز کے تحت امریکی ریاستوں کے 43 قوانین توڑے۔ اس کی بنائی گئی ہر تصویر سے لگتا تھا کہ وہ جان بوجھ کر یہ قوانین توڑ رہی ہیں۔ان میں سے بہت سے قوانین تو بس تاریخی طور پر چلتے آ رہے ہیں تو کچھ ایسے ہیں جنہیں سن کر آپ سرکھجانے لگیں گے۔

امریکی ریاستوں کے چند عجیب و غریب قوانین کچھ اس طرح ہیں۔
•    الاباما میں آئس کریم کون کو پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنا غیر قانونی ہے۔
•    نوٹ کو دھاگے کے ساتھ باندھ کر زمین پر پھینکنا اور جیسے ہی کوئی اسے اٹھانے کی کوشش کرے اسے کھینچ لینا پنسلوینیا میں غیر قانونی ہے۔
•    اوہائیو میں کسی شخص کی پورٹریٹ کے سامنے کپڑے اتارنا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)


•    مینی سوٹا میں پرندے کو سر پر بیٹھا کر سٹیٹ لائن عبور کرنا غیر قانونی ہے۔
•    نیواڈا میں امریکی جھنڈے کو صابن کی ٹکیہ پر لگانا غیر قانونی ہے۔
•    اوٹاہ میں کوئی شخص کاغذ کے بیگ میں وائلن رکھ کر گلیوں میں نہیں چل سکتا۔
•    نیو جرسی میں عوامی مقامات پر سوپ پیتے ہوئے آواز نکالنے والےکو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
•    ٹیکساس میں بچوں کا غیر معمولی ہیئر سٹائل بنوانا غیر قانونی ہے۔


•    مشی گن میں چڑیوں پر رنگ کر کے طوطے کے طور پر فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔
•    کیلیفورنیا میں کسی شخص کو سوئمنگ پول میں سائیکل چلانے کی اجازت نہیں۔
•    میئن میں پروں والے ڈسٹر سے عورت کے گردن پر گدگدی کر کرنا غیر قانونی ہے
•    میری لینڈ میں درختوں میں کیل ٹھوکنا غیر قانونی ہے۔ اس پر 50 ڈالر جرمانہ بھی ہو سکتاہے۔
•    کَنٹَکی میں مینڈک کو چاٹنا جرم ہے۔


•    ورجینیا میں بگلے پر تھوکنا جرم ہے۔ اس پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
•    ہوائی میں کانوں کے اندر سکے رکھنے کی اجازت نہیں۔
•    رہوڈ آئی لینڈ میں شفاف کپڑے پہننے کی اجازت نہیں۔
•    کَنٹَکی میں لان کی گھاس پر سرخ رنگ کرنا جرم ہے۔
•    کنساس میں وائن کو چائے کے کپ میں پیش کرنا غیر قانونی ہے۔
•    واشنگٹن میں امریکی جھنڈے پر پولکا ڈاٹس بنانا غیر قانونی ہے۔


•    وسکونسن کے عوامی ریسٹورنٹس میں ایپل پائی کو پنیر کے بغیر پیش کرنا جرم ہے۔
•    لوسیانا میں عوامی مقامات پر غرارے کرنا غیر قانونی ہے۔
•    میسوری میں دودھ کےکارٹن کی شکل بدلنا غیر قانونی ہے۔
•    نبراسکا میں والدین کے لیے ریاستی لائسنس کے بغیر بچے کے  بال گھنگھریالے بنانا غیر قانونی ہے۔
•    کولاراڈو میں اپنے گھر کے صحن میں بھنگ وغیرہ کاشت کرنا جرم ہے۔


•    فلوریڈا میں کوئی شخص اپنے جسم پر لباس کی پینٹنگ بنا کر یا جسم کو پینٹ کر کے عوامی مقامات پر نہیں آ سکتا۔
•    آرکنساس میں تتلیوں یا دوسری مخلوقات کو لائسنس کے بغیر مارنا اور محفوظ کرنا جرم ہے۔
•    ڈیلاوئیر میں ایسی پینٹ پہننے کی اجازت نہیں کمر کے ساتھ چست ہو۔
•    ٹینیسی میں ایسی لکڑیوں کی فروخت منع ہے جو اندرسے خالی ہوں۔


•    اوریگون میں کوئی شخص ڈرائیونگ کے دوران اپنی طاقت کا مظاہرہ ، جیسے وزن اٹھانا وغیرہ، نہیں کر سکتا ہے۔
•    ورمونٹ میں ریسٹورنٹ میں رنگین مارجرین (مصنوعی مکھن) استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اگر مینیو میں وضاحت ہو تو کیا جا سکتاہے۔
•    ڈیلاوئیر میں پروفیوم کو شراب کے طور پر پیش کرنا جرم ہے۔
•    میسیپی میں  ایک بار پی بی ایس نے بچوں کے پروگرام سیسم سٹریٹ پر پابندی لگا دی تھی۔
•    میکسیکو میں چٹانوں کی شکل بگاڑنا جرم ہے۔
•    الاسکا میں فرنٹ پر 3سواریاں ہونے کی صورت میں کسی کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu