نیند کا مارا چور، موقع واردات پر سوتا ہوا پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 جون 2017 21:44

نیند کا مارا چور، موقع واردات پر سوتا ہوا پکڑا گیا

ونفیلڈ ویسٹ ورجینا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک چور کو موقع واردات پر سوتے ہوئے پکڑا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق پٹنم کاؤنٹی میں ایک گھر کے مالک نے اپنے گھر کا شیشے کا دروازہ ٹوٹے ہوئے اور اپنے بستر میں ایک اجنبی کو سوتے دیکھا تو فوراً ہی پولیس کو بلا لیا۔

(جاری ہے)

گھر کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ شیشے کا ایک دوسرا دروازہ اور کھڑکی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ ملنے پر انہوں نے 39 سالہ سٹیسی فوسٹر کو گرفتار کر لیا۔ اس پر چوری اور جائیدار کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu