10 سالہ بچے نے گرمی میں کھڑی کاروں کے اندر بچوں کو مرنے سے بچانے کے لیے زبردست ڈیوائس ایجاد کر لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 جون 2017 21:44

10 سالہ بچے نے گرمی میں کھڑی کاروں کے اندر بچوں کو مرنے سے بچانے کے لیے زبردست ڈیوائس ایجاد کر لی
1998 سے لیکر آج تک صرف امریکا میں ہی گاڑی کے اندر گرمی سے مرنے والے بچوں کی تعداد 712 ہے۔ اسی مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے میکینی، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے بشپ کیوری نامی ایک 10 سالہ بچے نے زبردست ڈیوائس بنائی ہے۔ اس ڈیواس کے استعمال سے گاڑی میں گرمی کی وجہ سے بچوں کی اموات قصہ پارینہ بن جائیں گی۔
پانچویں درجے میں پڑھنے والے اس بچے نے ایک زبردست ڈیوائس اوسس (Oasis) بنائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ چھوٹی سی ڈیوائس گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت مانیٹر کرتی رہتی ہے اور خاص حد تک درجہ حرارت ہونے پر گاڑی میں ٹھنڈی ہوا خارج کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک اینٹینا کی مدد سے والدین اور حکام کو بھی خبردار کرتی ہے۔
بشپ کے ہمسائے میں ایک 6 ماہ کا بچہ گاڑی میں گرمی کی وجہ سے فوت ہوا تو بشپ کو اس طرح کی ڈیوائس بنانے کا خیال آیا۔
بشپ اور اُنکے والد نے گو فنڈ می ویب سائٹ پر ڈیوائس کی تیاری اور اس کے حقوق ملکیت حاصل کرنے کے لیے 24 ہزار ڈالر سے زیادہ جمع کرلیے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu