چونگ چنگ کی حیرت انگیز عمارتیں، جن کی چھتوں پر سڑکیں ہیں۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 جون 2017 23:44

چونگ چنگ کی حیرت انگیز عمارتیں، جن کی چھتوں پر سڑکیں ہیں۔

اکثر لوگوں کو ہمسائے کی سیڑھیوں پر چڑھنے اور اترنے آواز پسند نہیں آتی  تاہم دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے گھروں کے اوپر گاڑیاں اور بسیں چلتی ہیں لیکن وہ سکون سے رہتے ہیں۔
حال ہی میں ایک شخص نے چین کے شہر چونگ چنگ میں شہر کی چند عمارتوں کی تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں، جو فوراً ہی وائرل ہو گئیں ہیں۔ ان تصاویر میں عمارتوں کی چھتوں پر سڑکوں اور اُن سڑکوں پر گاڑیوں اور بسوں کو چلتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


انٹر نیٹ صارفین جہاں اس بات پر پریشان ہیں کہ ان عمارتوں میں رہنے والے لوگوں کو نیند کیسے آتی ہوگی وہاں سڑکوں کی تعمیر کے معیار کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔
چونگ چنگ میں اس طرح کی عمارتیں کوئی نئی بات نہیں۔ یہ شہر کافی گنجان ہیں ۔ دریائے یانگسی کے کنارے آباد اس شہر کی آبادی 8.5 ملین ہے۔ چونگ چنگ نے شہری منصوبہ بندی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی مشکلات سے نپٹنے کے لیے اپنا الگ ہی طریقہ اپنا یا ہے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور رہائش کےمسائل حل کرنے کےلیے مکانوں پر ہی چھتیں بنا دی گئی ہیں۔

چونگ چنگ کی حیرت انگیز عمارتیں، جن کی چھتوں پر سڑکیں ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu