ماہرین نے 1925 میں آئے ہوئے زلزلے کے بارے میں لوگوں کو اب خبردار کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 جون 2017 16:38

ماہرین  نے 1925 میں آئے ہوئے زلزلے کے بارے میں لوگوں کو اب خبردار کردیا

کیلیفورنیا  کے رہائشی اس وقت حیران ہوگئے جب  انہیں اس ہفتے ایک ایسے زلزلے کے بارے میں خبردار کیا  گیا، جو انہوں نے کبھی محسوس ہی نہیں کیا ۔ کیونکہ وہ زلزلہ 1925 میں آ چکا تھا۔

(جاری ہے)


کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سانتا باربرا میں  92 سال پہلے آنے والے 6.8 شدت کے   زلزلے، جس میں 13 افراد مارے گئے تھے، کے مقام کو درست کرنے کی کوشش کی تو شہریوں کے پاس ایک خود کار ای میل چلی گئی۔اگرچہ یہ زلزلہ 1925 میں آ چکا تھا لیکن ای میل  میں 29 جون 2025 کو  آنے والے ایک زلزلے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔
حکام نے بعد میں بتایا کہ یہ صرف ایک غلطی ہے، زلزلے کی اطلاع میں  کوئی صداقت نہیں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu