روزے رکھنے سے پہلے بھارتی ریلوے کے ہندو ملازم نے پورا ہفتہ گوشت کھانے کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 جون 2017 23:34

روزے رکھنے سے پہلے بھارتی ریلوے کے ہندو ملازم نے پورا ہفتہ گوشت کھانے کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی

بھارتی ریلوے کے ملازم نے حکام سے درخواست کی ہے کہ روزوں کے مہینے کے شروع ہونے سے پہلے ایک ہفتے کی چھٹی دی جائے تاکہ وہ مرغی کا گوشت کھا کر اس کی تیاری کر سکے۔
ضلع چھتیس گڑھ کے رہائشی پنکج راج  نے چھٹی کی درخواست میں حکام سے کہا ہے کہ شراون شروع ہونے سے پہلے اسے ایک ہفتہ کی چھٹی دی جائے تاکہ وہ جی بھر کر مرغی کا گوشت کھا سکے، کیونکہ اس کے بعد شروع ہونے والے مہینے میں وہ صرف سبزیاں ہی کھا سکے گا ۔

(جاری ہے)


پنکج نے اپنی درخواست میں لکھا کہ شراون شروع ہونے والا ہے ، جس کی وجہ سے وہ پورا ماہ سبزی کے علاوہ کچھ نہیں کھا سکے گا، اس لیے اسے 20 جون سے 27 جون تک کی چھٹی دی جائے تاکہ وہ دل بھرکر مرغی کا گوشت کھا سکے۔
پنکج کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک ہر روز مرغی کا گوشت کھائے گا تاکہ اس کے اندر اگلے ماہ روزے رکھنے کے لیےتوانائی جمع ہو جائے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پنکج کی درخواست حکام نے قبول کی ہے یا مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu