سپین کی یونیورسٹی نے کپڑے استری کرنے کے لیے روبوٹ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 جون 2017 23:34

سپین کی یونیورسٹی نے کپڑے استری کرنے کے لیے روبوٹ بنا لیا

سپین کی  ایک یونیورسٹی کے محققین نے ایک روبوٹ بنایا ہے، جسے کپڑے استری کرنے کے لیے پروگرام کیا گیا ہے۔
ٹیو(Teo) روبوٹ کو کارلوس سوم یونیورسٹی آف میڈرڈ میں بنایا گیا ہے۔اس روبوٹ میں ایک زبردست کیمرہ لگا ہے جو ہائی ریزولوشن پر استری اسٹینڈ اور کپڑوں کی تھری ڈی تصویر بناتا ہے اور کپڑوں پر موجود سلوٹوں پر استری کرتا ہے۔
ٹیو کو بنانے والی ٹیم کے  رکن جوان وکٹر نے بتایا کہ ٹیو کو انسانوں کی طرح انسانی کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)



وکٹر اور باقی ٹیم نے ایک خصوصی الگورتھم بنایا ہے، جس سے روبوٹ سلوٹوں کی شناخت کرکے استری سے مناسب پریشر ڈال کر انہیں دور کر سکتا ہے۔
ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ٹیو ایک دفعہ کپڑوں پر سلوٹوں کی شناخت کرتا ہے تو استری کو اس کے اوپر رکھ کر سلوٹ کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
کپڑے استری کرنے کے علاوہ ٹیو سیڑھیا ں چڑھ سکتا ہے اور دوازے کھول سکتا ہے۔اسے بنانے والوں کو کہنا ہے کہ اس طرح کے روبوٹ ایک دن گھروں کی عام ضرورت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu