مارک زکر برگ کی تصاویر ، مگر کس کے ناخنوں پر؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 جون 2017 17:13

مارک زکر برگ کی تصاویر ، مگر کس کے ناخنوں پر؟

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے  ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں کسی کے ناخن دکھائے گئے ہیں، جن پر مارک زکربرگ کی پیٹنگ کی ہوئی ہے۔مارک زکربرگ نے یہ تصویر جمعرات کو  اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)


اس تصویر میں  فیس بک لوگو کے ساتھ محبت کا نشان بنا ہوا ہے، ایک انگلی پر لائک بٹن ہےاور اسی طرح ایک پر مارک زکر برگ کی تصویر ہے۔یہ تصویر اس ہفتے شکاگو میں ہونے والے فیس بک کے کمیونٹی سمٹ میں منظر عام پر آئی۔
سی این این کے مطابق اس ہفتے ہونے والی تقریب میں 300 کے قریب گروپس کے ایڈمنز شریک ہوئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu