اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی زندگی مشکل ہے تو ملئے بغیر بازؤں اور ٹانگوں کے پیدا ہونے والے کامیاب انسان نک ویجیک سے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 جون 2017 23:19

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی زندگی مشکل ہے تو ملئے بغیر بازؤں اور ٹانگوں کے پیدا ہونے والے  کامیاب انسان نک ویجیک سے

4 دسمبر 1982 کو پیدا ہونے والے نک ویجیک ایک عجیب و غریب بیماری کے باعث بغیربازوں اور بغیر ٹانگوں کے پیدا ہوئے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنےو الے مبلغ اور مقرر نک ویجیک اُن سات افراد میں  سے ایک ہیں جو اس وقت دنیا میں اس عجیب و غریب بیماری کے باعث زندہ ہیں۔
نک نے اپنی خودنوشت میں بتایا ہے کہ اس کی پیدائش پر جب نرس نے اس کی والدہ کو بتایا کہ اُن کا بیٹا Tetra-amelia syndrome کا شکار ہے تو انہوں نے نک کو دیکھنے اور پکڑنے سے انکار کر دیا لیکن بتدریج نک کے ماں اور باپ دونوں نے  نک کو  خدا کی رضا سمجھ کر قبول کر لیا۔

نک کی ٹانگیں نہیں لیکن  اس کے دو چھوٹے چھوٹے پاؤں ہیں، جن کی شکل بھی عجیب و غریب ہے۔ ان میں سے ایک پیر کو نک مرغی کے پنجے کہتے ہیں ، کیونکہ ان کی شکل اسی طرح ہے۔

(جاری ہے)

اصل میں جب وہ پیدا ہوئے تو ان کا انگوٹھا اور پاؤں ملے ہوئے تھے۔ بعد میں ہونے والے آپریشن کیو جہ  سے نک انگوٹھے کو انگلیوں کے طور پر استعمال کرنے کے قابل ہوگئے۔نک اپنے پاؤں سے الیکٹرک وہیل چیئر، کمپیوٹر اور موبائل فون استعمال کرسکتے ہیں۔


نک کو بچپن سے ہی تیراکی کو شوق ہے۔ بازو اور ٹانگیں نہ ہونے کے باوجود نک بہترین تیراک ہیں اور اپنا وقت سوئمنگ پول میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔
بچپن میں نک کو بہت زیادہ مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ایک دن  اُن کی والدہ نے انہیں اخبار میں ایک ایسے شخص کے بارے میں مضمون دکھایا جو کئی معذریوں کا شکار تھے۔ اس کے بعد نک نے محنت کی اور 21 سال کی عمر میں کامرس  میں گریجویشن اور فنانشل پلاننگ اور اکاؤنٹنسی میں سپیشلائزیشن کیا۔


نک نے 19 سال کی عمر میں ہی لوگوں کو تحریک دینے کے لیے تقریر کرنا شروع کی۔ 2005 میں انہوں نے  ایک عالمی غیر تجارتی تنظیم Life Without Limbs کی بنیاد رکھی۔ 2007 میں انہوں نے Attitude is Altitude کی بنیاد رکھی۔یہ کمپنی تحریک دینے کے حوالے سے تقاریر کا انعقاد کرتی ہے۔نک نے ایک مختصر فلم “دی بٹرفلائی سرکس” میں بھی کام کیا ہے۔
2008 میں ٹیکساس میں  نک کی ملاقات کانائی میاہارا سے  ہوئی، جو اُن کی تقریر سننے آئی تھی۔

12فروری 2012 کو دونوں نے شادی کر لی۔ آج 2017 میں دونوں کے دو بیٹے ہیں اور اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ آج کل دونوں     جنوبی کیلیفورنیا میں رہتے ہیں۔
اپنی تقاریر اور تجربے سے دوسروں کی زندگی بدلنے والے نک نے بہت سی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ نک کی لکھی ہوئی چند کتابوں کے نام کچھ اس طرح ہیں۔
• 
Life Without Limits: Inspiration of a Ridiculously Good Life (2010).
•  Your Life Without Limits (2012).
•  Limitless: Devotions for a Ridiculously Good Life (2013).
•  Unstoppable: The Incredible Power of Faith in Action (2013).
•  The Power of Unstoppable Faith (2014).
•  Stand Strong (2015).
•  Love Without Limits (2016).
•  Be the Hands and Feet: Living Out God's Love for All His Children (2018).

Browse Latest Weird News in Urdu