چاقو کے ساتھ مسلح ہو کر پولیس اسٹیشن آنے والے شخص کے گلے لگ کر مسلمان سارجنٹ سے صورتحال ہی بدل دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 جولائی 2017 23:50

چاقو کے ساتھ مسلح ہو کر پولیس اسٹیشن آنے والے شخص کے گلے لگ کر مسلمان سارجنٹ سے صورتحال ہی بدل دی

ایک مسلمان پولیس آفیسر نے چاقو سے خود کو ہلاک کرنے  کی کوشش کرنے والے شخص کے گلے لگ اسے پرسکون کردیا۔
17 جون کو ایک شخص چاقو سے مسلح ہو کر تھائی لینڈ کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچا۔ اس نے چاقو کو اپنی گردن پر رکھا ہوا تھا۔ بجائے اپنی پستول نکالنے کے سینئر سارجنٹ میجر انیروت مالے نے اُس شخص سے باتیں شروع کر دیں۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ تین دن سے کام کر رہا ہے لیکن اسے اب تک ادائیگی نہیں کی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بتدریج اس شخص نے اپنا چاقو سارجنٹ کے حوالے کر دیا اور خود سینے سے شرٹ ہٹا کر  سینہ پھیلا کر کھڑا ہوگیا۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ سارجنٹ نے اس شخص کو کہا  کہ خود کشی حرام ہے، چاقو اسے دیا جائے تو وہ اس شخص کو مار دے گا ، اس پر اُس شخص نے چاقو سارجنٹ کو دیا۔

(جاری ہے)

سارجنٹ نے چاقو لیا اور چاقو سے وار کرنے کے سے انداز میں آگے بڑھا لیکن آگے بڑھ کر پریشان حال شخص کو گلے سے لگا  کر چاقو پھینک دیا۔

پریشان حال شخص زار و قطار رونے اور معذرت کرنے لگا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا تھا۔ سارجنٹ نے سی این این کو بتایا کہ مسلمانوں میں مردوں کا گلے ملنا عام ہے اور گلے ملنے کی وجہ سے ہی چیزیں بہتر ہوگئی۔
اس کے بعد کی فوٹیج میں دوسرے پولیس اہلکار اس پریشان شخص کو پانی پلاتے دکھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu