بوڑھی عورت نے محفوظ سفر کی دعا کرتے ہوئے جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 جولائی 2017 23:51

بوڑھی عورت نے محفوظ سفر کی دعا کرتے ہوئے جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے

چین کے پوڈونگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  ایک بوڑھی عورت نے محفوظ سفر کی دعا مانگ کر نیک شگون کے طور پر جہاز کے انجن میں سکے پھینک دئیے، جس کی وجہ سے جہاز کے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرناپڑا۔
سادرن ائیر لائنز کی  شنگھائی سے گوانگزہو جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے ایک 80سالہ عورت نے جہاز کے انجن میں سکے پھینکے تو مسافروں نے فوراً ہی ائیرپورٹ پولیس کو خبردار کر دیا۔


اس واقعے کے بعد ائیر پورٹ پر کام کرنے والے افراد 4 گھنٹوں تک  جہاز کےا نجن اور اردگرد سکے تلاش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تلاش کے دوران پولیس کو 8 سکے تو جہاز کےارد گرد بکھرے ملے جبکہ ایک سکہ جہاز کےا نجن کے اندر پہنچ چکا تھا۔ ان سکوں کی مالیت 1.7 یوان(26.30  روپے) تھی۔
سکوں کی مالیت  کے بارے میں جہاز کے پائلٹ  نے تبصرہ کیا کہ اتنی مالیت کے سکوں سے کوئی چیز نہیں خریدی جا سکتی لیکن یہ انجن اور جہاز کے مسافروں کےلیےا نتہائی نقصان دہ ہو سکتے تھے۔


بوڑھی خاتون  کے محفوظ سفر کی دعائیں اس وقت قبول ہو گئیں جب جہاز   کچھ گھنٹوں کے بعد بخیروعافیت اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا۔
پولیس نے اس واقعے کے بعد بوڑھی خاتون سے کچھ دیر تحقیقات کیں تھی لیکن پھر انہیں بغیر کوئی الزام عائد کیے چھوڑ دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu