تھکاؤٹ کے شکار شخص نے پیدل چلنے کی بجائے ایک بار پھر فورک لفٹر چرا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 جولائی 2017 23:27

تھکاؤٹ کے شکار شخص نے پیدل چلنے کی بجائے ایک بار پھر فورک لفٹر چرا لیا
فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک  شخص نے فورک لفٹر چرایا اور پکڑے جانے پر بتایا کہ وہ پیدل چلتے  ہوئے تھک گیا تھا، جس کی وجہ سے اسے یہ اقدام اٹھانا پڑا۔پولیس کے مطابق یہ اس شخص کی پہلی واردات نہیں تھی۔
پورٹ اورنج پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کے ایک آفیسر نے 43 سالہ  براڈلے بیئرفٹ کو ، جو پکڑے جانے کے وقت ننگے پاؤں بھی تھا،  چوری شدہ فورک لفٹر کے ساتھ پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

براڈلے  نے پہلے پہل پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھا یہ فورک لفٹر وہی ہے جو الاباما میں اس کے مالک کا تھا اور چوری ہو گیا تھا لیکن بعد میں اس نے بتایا کہ 38 ہزار ڈالر کا یہ لفٹر اس نے اس وجہ سے چرایا کہ پیدل چلتے چلتے وہ تھک گیا تھا، اس نے فورک لفٹر میں چابیاں لگی دیکھی تو اسے چرا لیا۔براڈلے کو چوری کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ براڈلے کا پہلا جرم نہیں ، اپریل 2016 میں بھی اس نے فورک لفٹر چرا کر اپنے کچھ باکس دوسری جگہ منتقل کیے تھے۔2016 میں بھی براڈلے نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اسے پیدل چلنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu