9 سالہ بچہ بس چرا کر 40 منٹ تک شہر میں گھماتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 جولائی 2017 23:12

9 سالہ بچہ بس چرا کر 40 منٹ تک شہر میں گھماتا رہا

چین کے ایک 9 سالہ بچے نے بس چرا کر گوانگژو شہر میں لوگوں اور حکام کی دوڑٰیں لگوا دیں۔دوڑیں لگنے کی وجہ یہ تھی کہ بچہ بڑے مزے سے بس کو شہر کی سڑکوں پر گھما رہا تھا۔
شہر میں دو بجے ایک شہری نے بچے کو بس ڈرائیو کرتے دیکھا تو مقامی حکام کو خبردار کر دیا لیکن بچے کو روکنے میں 40 منٹ لگ گئے۔ان 40 منٹوں کے دوران بچے نے کامیابی سے بس کوکسی چیز سے ٹکرانے سے روکا۔

(جاری ہے)


بس روکنے کے بعد پولیس بچے کو پولیس اسٹیشن لے گئی، جہاں بچے نے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا کر پولیس کے سوالوں کےجواب دئیے۔ یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے نے بس کو کس طرح چرایا تھا لیکن ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ بس کا اگلا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔
بچے کی چھوٹی عمر کی وجہ سے اس پر کسی قسم کی فرد جرم عائد نہیں کی گئی بلکہ بچے کے والدین کو بلا کر اسے اُن کے حوالے کر دیا گیا۔ امکان ہے کہ بچے کے والدین نے  اس  کا جیب خرچ بند کر دیا ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu