چینی کمپنی نے 200 ایکسکاویٹرکی مدد سے صرف آٹھ گھنٹوں میں پورا فلائی اوور توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 جولائی 2017 23:22

چینی کمپنی نے 200 ایکسکاویٹرکی مدد سے  صرف آٹھ گھنٹوں میں پورا فلائی اوور توڑ دیا

ایک ویڈیو فوٹیج کےمطابق چین میں 200 ایکسکاویٹرز نے ایک ساتھ کام کر کے  ایک فلائی اوور کو آٹھ گھنٹوں میں توڑ دیا۔ ویڈیو کے مطابق تمام ایکسکاویٹر فلائی اوور کے دونوں طرف ایک سیدھ میں کھڑے تھے۔چین کے شہر نانچنگ سٹی میں ان ایکسکاویٹرز نے دھیرے دھیرے کنکریٹ سےبنے فلائی اوور کو توڑنا شروع کیا اور ایک ہی رات یعنی آٹھ گھنٹوں میں اپنا کام ختم کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کنسٹرکشن ویڈیو میں ایک طرف آتش بازی ہو رہی تھی تو دوسری طرف ایکسکاویٹر تیز روشنیوں میں اپنا کام کر رہے تھے۔ایک لائن میں کھڑے ایکسکاویٹر ٹرانسفارمر فلم  کا کوئی منظر پیش کر رہے تھے۔اس موقع پر عوام کا جم غفیر بھی جمع ہوگیا جو ایک ساتھ اتنی ساری بھاری مشینوں کو کام کرنا دیکھنا چاہتا تھا۔
یہ فلائی اوور بیس سال پہلے بنایا گیا تھا۔ اسے توڑنے کے بعد یہاں نیا پل بنا جائے گا۔ تعمیراتی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فلائی اوور شہر کے وسط میں ہے۔اسے محفوظ طریقے سے توڑنے کا یہی طریقہ تھا کہ  اسے بہت سی مشینوں سے ایک ساتھ توڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu