چینی ائیرلائن نے پیرس میں ہونے والے فیشن شو میں نئی اور مختلف قسم کی یونیفارم متعارف کرادی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 جولائی 2017 23:38

چینی ائیرلائن نے پیرس میں ہونے والے فیشن شو میں نئی اور  مختلف قسم کی یونیفارم متعارف کرادی

اپنا تاثر ایک عالمی برانڈ کے طور پر  ابھارنے کے لیے ہائینان ائیرلائن نے پیرس کوچر ویک کے دوران  ایک نئی اور  کسی حد تک نرالی یونیفارم متعارف کرائی ہے۔
پانچویں نسل کی یہ گلیمرس یونیفارم  چینی ڈیزائنر لیورنس شو نے  ڈیزائن کی ہیں، جنہیں مشرقی اورمغربی امتزاج کی ڈیزائننگ کے حوالے سےجانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس یونیفارم کو ڈیزائن کرنے کے لیے قدیم روایات اور جدید رجحانات کو سامنے رکھ کر کام کیا ہے۔

انہوں نے 2 سال میں 1000 سے زیادہ بلیو پرنٹس تیار کیے، جس کے بعد جا کر ان یونیفارمز کا  ڈیزائن فائنل کیا ہے۔
ہائنان ائیرلائنز چین  میں سویلین کنٹرول میں چلنے والی سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔جو اب چین سے نکل کر اپنے آپریشنز کو بڑھانا چاہتی ہے۔بلوم برگ کے مطابق ائیر لائن اپنی انٹرنیشنل فلائٹ کی تعداد کو دوگنا کرنے والی ہے۔

چینی ائیرلائن نے پیرس میں ہونے والے فیشن شو میں نئی اور  مختلف قسم کی ..

Browse Latest Weird News in Urdu