3 سالہ بچے نے فل سائز ہیوی ٹرک پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے باکس کی ان باکسنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 جولائی 2017 23:51

3 سالہ بچے نے  فل سائز ہیوی ٹرک پر مشتمل  دنیا  کے سب سے بڑے باکس کی ان باکسنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

آپ نے آج تک موبائل یا پھر چھوٹے موٹے دیگر آلات کی ان باکسنگ(unboxing) کی ویڈیوز دیکھی ہونگی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے باکس کی ان باکسنگ کی کہانی۔ٹرکوں کے شوقین ایک 3 سالہ بچے نے فل سائز ہیوی ٹرک کے باکس کی ان باکسنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
ولووٹرک شمالی امریکا نے اپنے نئے ولوو وی این ایل ٹرک کی ان باکسنگ پر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

عام طور پر ٹرک اس طرح باکس میں پیک نہیں ہوتے لیکن اس نئے ٹرک کو خاص طور پر ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے باکس میں پیک کیا گیا ہے۔
پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے جوئل جووائین  نے 80 ضرب 14 ضرب 18 فٹ کے ٹرک  کو باکس سے باہر نکالا۔ولوو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی ریکارڈ پانا اچھی بات ہے لیکن انہیں اصل خوشی جوئل کوخوش دیکھ کر ہوئی۔

(جاری ہے)


گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ریگولیشن کے مطابق ٹرک کا باکس عام باکس کے میٹریل سے ہی بنانا تھا۔ اس میں عام کارڈ بورڈ اور سیلوفین استعمال کی جانی تھی۔ریکارڈ بنانے کے لیے ضروری تھا کہ باکس کو ہاتھ سے بغیر کسی ٹول کے استعمال کےکھولا جاتا اور ٹرک باکس کو توڑے بغیر اس میں سے باہر آتا۔
جوئل نے آرام سے ٹرک کے فرنٹ کے فلیپ کو کھولا، اس کے بعد وہ ٹرک کے اندر گھس گیا، ٹرک میں جوس کی بوتلوں سے بھرا فریج، بستر اور ٹی وی دیکھ کر خوش ہوا۔اتنے میں ٹرک کا ڈرائیور آگیا اور دونوں نے مل کر ٹرک کو ڈرائیو کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu