اپنی گلی کو منشیات استعمال کرنے والوں سے روکنے کے لیے عورت نے گلی میں انوکھا سائن بورڈ، کیمرے اور میگا فون نصب کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 جولائی 2017 23:51

اپنی گلی کو منشیات استعمال کرنے والوں سے روکنے کے لیے عورت نے گلی میں انوکھا سائن بورڈ، کیمرے اور میگا فون  نصب کر دیا

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ڈیٹونا بیچ پر واقع گھر کے سامنے ایک انوکھا سائن بورڈ لگایا ہے۔ اس سائن بورڈ پر لکھا ہے کہ ” منشیات خریدنے کے لیے اپنی گاڑی یہاں پارک نہ کریں، آپ کا ڈیلر گلی کے پار ہے“۔ ٹامی لیگٹ کے نصب کیے ہوئے اس سائن بورڈ کو پڑھ کر لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بھی آ جاتی ہے۔ ٹامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلی میں ہونے والی  مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں حکام کو کئی بار مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک  انہوں نے 75 بار 911 اور غیر ہنگامی نمبروں پر کال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلی میں پڑی متروک کی ہوئی انجکشن کی سوئیوں  کی تصاویر بنائی اور مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں اپنے کیلنڈر پر نشانات لگائے۔ٹامی نے بتایا کہ اس جگہ ہر وقت ٹریفک رہتا ہے، لوگ آتے ہیں  اور پانچ منٹ بعد ہی چلےجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹامی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان چیزوں سے دور رکھنا چاہتی  ہیں۔

ٹامی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کے باہر 15 سیکورٹی کیمرے نصب کیے ہیں اور وہ مشتبہ نشے کے عادی افراد کو بھگانے کےلیے میگا فون کا ستعمال بھی کرتیں ہیں۔
ٹامی کا کہنا ہے کہ منشیات استعمال کرنے والوں کو ہر کسی کی نگاہ خود پر محسوس ہونی چاہیے تاکہ وہ جلدی یہاں سے جائیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 12 ماہ میں افسران نے اپارٹمنٹ کمپلیکس سے آئی کالز پر 36  فوری طور پر وہاں پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu