مسافر ٹرین کے ذریعے فریج لے جانا مہنگا پڑ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 جولائی 2017 23:52

مسافر ٹرین کے ذریعے فریج لے جانا مہنگا پڑ سکتا ہے
اگر کوئی شخص ٹرین میں سائیکل کے ساتھ سوار ہو تو دیگر مسافروں کو کافی برا لگتا ہے۔ تصور کریں مسافر اس وقت کیا محسوس کریں گے جب کوئی مسافر ٹرک کا کرایہ بچانے کے لیے فریج بھی اپنے ساتھ  مسافر ٹرین میں لے آئے۔
بوین ہلز سٹین، برسبین، آسٹریلیا کے ریلوے اسٹیشن  پر پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص پہلے تو ٹرالی میں فریج کو پلیٹ فارم پر لے آیا اور ٹرین کا انتظار کرتا رہا ۔

پھر فریج کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)


اس شخص کی مشکل میں اس  وقت اضافہ  ہوا جب ٹرانسپورٹ پولیس نے اسے دیکھ لیا۔ پولیس نےا شخص کو 252 ڈالر کا جرمانہ کردیا، جو غالباً ٹرک کے کرائے سے زیادہ ہے۔
کوئنز لینڈ ریل نے اپنے فیس بک پیج پر مزاحیہ موسیقی کے ساتھ  اس واقعے  کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ایک دوسری ویڈیو میں  ایک شخص  کو اسی ریلوے اسٹیشن پر صوفہ منتقل کرنے کی کوشش کرتے بھی  دکھایا گیا ہے، مسافر نے یہ صوفہ رستے میں چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے دوسرے مسافروں کو تکلیف ہو تی رہی۔

Browse Latest Weird News in Urdu