اپنے جسم کے ساتھ 102 آئی فونز باندھ کر سمگل کرنے والی خاتون گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 جولائی 2017 23:35

اپنے جسم کے ساتھ  102 آئی فونز باندھ کر  سمگل کرنے والی خاتون گرفتار
ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی عورت  کو چین میں داخل ہوتے ہوئے سرحدی حکام نے سمگلنگ کےالزام میں گرفتار کر لیا۔ اس عورت نے اپنے جسم کے ساتھ 102 آئی فونز باندھےہوئے تھے۔
شینزن کے کسٹم حکام اس عورت کے غیر معمولی بھاری کپڑے اور چال ڈھال دیکھ کر مشکوک ہوگئے۔حکام نے عورت کو ایکسرے سکینر میں سے گزرنے کا حکم دیا۔ عورت کے ایکسرے سکینر میں داخل ہوتے ہی الارم بج اٹھے۔

(جاری ہے)

چیک کرنے سے عورت کے پاس سے نہ صرف 102 آئی فون برآمد ہوئے بلکہ  عورت کے جسم سے بندھی قیمتی گھڑیاں بھی  ملیں۔ برآمد ہونے والی تمام چیزوں کا مجموعی وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا۔
ہانگ کانگ کے سستے آئی فون چین میں سمگل کرنے کے لیے بہترین چیز سمجھے جاتے ہیں۔ماضی میں بھی لوگ اپنی بائیکس، کپڑوں اور کشتیوں میں آئی فون چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کرتےرہےہیں لیکن ایسی کوئی بھی جگہ نہیں جو کسٹم حکام چیک نہ کرتےہوں۔
اپنے جسم کے ساتھ  102 آئی فونز باندھ کر  سمگل کرنے والی خاتون گرفتار

Browse Latest Weird News in Urdu