اے ٹی ایم مشین میں پھنسے انجینئر کا باہر نکلنے کے لیے انوکھا طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 جولائی 2017 23:36

اے ٹی ایم مشین میں پھنسے انجینئر  کا  باہر نکلنے کے لیے  انوکھا طریقہ
اے ٹی ایم مشین میں پھنسے ایک شخص نے خود کو باہر نکالنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔
کمپنی کنٹریکٹر کارپس کرسٹی، ٹیکساس میں  بنک آف  امریکا کی  ایک اے ٹی ایم کی مرمت کرنے کے لیے مشین میں داخل ہوا تو  تالے کی تبدیلی کےدوران خود کو اندر پھنسا بیٹھا۔ بدقسمتی سے اس وقت اس کے پاس موبائل بھی نہیں تھا، جو وہ اپنے باس کو فون کر کے مدد کے لیے بلا لیتا۔

(جاری ہے)

مشین سے باہر نکلنے کے لیےاس نے اے ٹی ایم مشین پر پیسے نکلوانے والوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ اس نے ایک پرچی پر لکھا  کہ میری مدد کریں، میں مشین میں پھنس گیا ہوں میرے پاس فون نہیں ہے، میرے باس کو اس نمبر پر کال کردیں۔
اے ٹی ایم میں  آنے والے کئی افراد نے اسے مذاق سمجھا لیکن ایک شخص نے اے ٹی ایم میں پھنسے شخص کے باس کو  بلانے کی بجائے پولیس کو فون کر دیا۔ جس وقت پولیس آئی ،اس شخص کو اندر پھنسے دو گھنٹے گزر چکے تھے۔
پولیس نے آکر دروازہ توڑا اور اندر پھنسے شخص کو باہر نکالا۔
اے ٹی ایم مشین میں پھنسے انجینئر  کا  باہر نکلنے کے لیے  انوکھا طریقہ

Browse Latest Weird News in Urdu