بچوں کو کیمسٹری کی کلاس کے لیے ڈرگ پیرافرنالیہ کی ضرورت نہیں۔ پولیس نے والدین کو خبردار کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 جولائی 2017 22:48

بچوں کو کیمسٹری کی کلاس کے لیے ڈرگ پیرافرنالیہ کی ضرورت نہیں۔ پولیس نے والدین کو خبردار کردیا
ایزیزونا پولیس نے ایک ٹوئٹ کے  ذریعے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کے سکول واپسی کے دن شروع ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  بچوں کے کہنے پر ڈرگ پیرا فرنالیہ(drug paraphernalia) یا ایسے آلات  جن میں ذرا سی تبدیلی کر کے تفریحی نشے کے لیے استعمال کیا جائے، نہ خریدیں بچوں کو کیمسٹری کلاس میں اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)


گلبرٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایسے آلات کی تصویر بھی شیئر کی کی ہے ۔ ان آلات میں میریجوانا پائپ، بونگ اور گلاس کریک پائپ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے  کہ بچے  کیمسٹری کلاس کے نام پر ایسی چیزوں کا مطالبہ کریں تو وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر یہ ٹوئٹ فوراً ہی وائرل ہوگیا اور دوسرے پولیس ڈیپارٹمنس نے بھی اسے شیئر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu