آسٹریلیوی نوجوان کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر ڈاکٹروں نے پاؤں کا انگوٹھا لگا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 جولائی 2017 22:50

آسٹریلیوی نوجوان کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر ڈاکٹروں نے پاؤں کا انگوٹھا لگا دیا
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر ڈاکٹروں نے ہاتھ کے انگوٹھے کی جگہ پاؤں کا انگوٹھا لگا دیا۔
زیک مچل  ایک دور دراز کے علاقے میں جانوروں کےباڑے میں کام کرتا تھا۔ اپریل میں ایک بیل نے اسے ٹکر ماری تو وہ باڑ سے جا ٹکرایا اور اس کا دائیں ہاتھ انگوٹھا کٹ گیا۔زیک نے بتایا کہ اس کا انگوٹھا باڑ کے ساتھ لٹک رہا تھا۔

اس کے باس نے اس کے کٹے ہوئے ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ ہی اسے پانچ گھنٹے کی مسافت پر واقع ہسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

ہسپتال جاتے ہوئے انہوں نے کٹے ہوئے انگوٹھے کو برف میں رکھ لیا تھا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹر کٹے ہوئے انگوٹھے کو واپس نہ جوڑ سکے۔
اس کے بعد زیک سڈنی ہسپتال منتقل ہوگیا۔ وہاں ہاتھ کے خصوصی یونٹ میں ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ ہاتھ کے انگوٹھے کی جگہ زیک کے پاؤں کا انگوٹھا لگا دیا جائے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاؤں کا انگوٹھا ہاتھ میں لگانا ہی بہترین انتخاب تھااور اس میں کامیابی کے مواقع 95 فیصد تھے۔ڈاکٹروں نے پاؤں کے انگوٹھے کوہاتھ کے انگوٹھے پر لگا دیا جو دیکھنے میں تھوڑا عجیب ہے لیکن اچھا کام کر رہا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پاؤں کا انگوٹھا نہ ہونے پر صرف سمندر میں سرفنگ کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں جبکہ چلنے یا کھیلنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔
آسٹریلیوی نوجوان کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر ڈاکٹروں نے پاؤں کا انگوٹھا ..

Browse Latest Weird News in Urdu