ڈاکٹروں کو آپریشن سے پہلے عورت کی آنکھوں سے 27 گمشدہ کانٹیکٹ لینز مل گئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 جولائی 2017 23:55

ڈاکٹروں کو آپریشن   سے  پہلے عورت کی آنکھوں سے 27 گمشدہ کانٹیکٹ لینز مل گئے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک عورت کے موتیا کے آپریشن کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں عورت کی آنکھوں سے 27 کانٹیکٹ لینز ملے جو آنکھوں میں پھنسے ہوئے تھے۔نیلےرنگ کے یہ لینز 67سالہ عورت کی آنکھوں  میں تکلیف اور  خشکی کا باعث بھی بن رہے تھے۔یہ واقعہ پچھلے سال نومبر میں پیش آیا تھا لیکن اسے صرف برٹش میڈیکل جرنل نے رپورٹ کیا تھا۔
برمنگھم کے نزدیک واقع سولہال ہسپتال میں ماہر امراض چشم روپال موریجاریا نے  بتایا کہ انہوں نے آج تک اس طرح کا کیس نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 17 لینز ایک ساتھ چپکے  ہوئے تھے جبکہ 10 لینز بعد میں ملے۔ روپال نے بتایا کہ بوڑھی مریضہ کو بالکل معلوم نہیں تھا کہ اس کی آنکھوں میں لینز ہیں۔مریضہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 35 سالوں سے ہر ماہ ڈسپوزیبل لینز استعمال کرتیں ہیں لیکن انہوں نے کسی ماہر چشم کو نہیں دکھایا۔ انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ اُن کےلینز اُن کی آنکھوں میں ہی گم ہو  رہے  ہیں۔27 لینز نکلنے کے  دو ہفتے بعد مریضہ نے بتایا کہ اُن کی آنکھیں اب بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

ڈاکٹروں کو آپریشن   سے  پہلے عورت کی آنکھوں سے 27 گمشدہ کانٹیکٹ لینز مل ..

Browse Latest Weird News in Urdu