سکول میں ایموجیز استعمال کرنے سے بچوں کی زبان سیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 جولائی 2017 23:56

سکول میں ایموجیز استعمال کرنے سے بچوں کی زبان سیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہیں

سکول میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے ایموجیز کا استعمال شاید کچھ عجیب لگے لیکن ایک ماہر کے نزدیک ایسا کرنا بچوں کو زبان سکھانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
بینگور یونیورسٹی میں لسانیات کے سابق پروفیسر  ویویان ایوانس کا خیال ہے کہ  اساتذہ کو کلاس میں زیادہ سے زیادہ اینی میٹڈ آئیکون استعمال کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)


انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ لوگوں کو یہ خیال  فضول لگے گا  لیکن ایسے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ایموجیز کتنے طاقتور ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنی نئی کتاب ، دی ایموجی کوڈ، میں بتایا کہ اُن کے خیال میں ایموجیز کا استعمال آپ کے بچوں کو احمق نہیں بنائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ ایموجیز کو بچوں کے اسباق میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu