ڈرائیونگ کے دوران فیس بک لائیو پر عورتوں کے ساتھ جان لیوا حادثہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جولائی 2017 12:04

ڈرائیونگ کے دوران فیس بک لائیو پر عورتوں  کے ساتھ  جان لیوا حادثہ

اوبرنیس، چیک ری پبلک میں ایک نوجوان عورت نے اپنی موت کے منظر کو فیس بک لائیوسٹریم کےذریعے سب کو دکھا دیا۔ہنسی خوشی گزرنے والا سفر گاڑی کے ایک رکاؤٹ سے ٹکرانے کے باعث آخری سفر ثابت ہوا۔
اس واقعے کی فوٹیج  کے مطابق 22 سالہ نیکول باراباسوا  نے ہنستے ہوئے فیس بک لائیو سٹریم شروع کیا۔
لائیوسٹریم کے دوران جس وقت واکس ویگن ایک رکاؤٹ سے ٹکرائی، اس وقت اس کی رفتار 74.5 میل فی گھنٹہ تھی۔


گاڑی کے ٹکرانے سے چند لمحے پہلے نیکول رکاوٹ دیکھ کر چیخی تھی، جس کے بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی دوسری لڑکی نے گاڑی کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر یہ بے سود رہا اور گاڑی رکاؤٹ سے جا ٹکرائی۔گاڑی کے ٹکراتے ہی سمارٹ فون نکول کے ہاتھ سے چھوٹ گیا لیکن اس کا کیمرہ بدستور لائیو سٹریم کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

ٹکراؤ کے بعد گاڑی میں خاموشی چھا گئی  لیکن   ونڈ سکرین وائپر کی آواز آتی رہی جو حادثے کے وقت آن ہوگئے تھے۔

ویڈیو میں کچھ دیر بعد ایک آدمی، غالباً کسی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کی آواز سنائی دی، جو اُن سے اُن کی خیریت کے بارے میں دریافت کر رہا تھا۔کچھ دیر بعد ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچے تو اُن میں سے ایک اہلکار نے لائیو سٹریم کو روکا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ہی نکول کا انتقال ہو گیا تھا۔
نکول کی دوست اور ڈرائیو کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ بدستور ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔

ذیل میں اس حادثے کی ویڈیو کچھ لوگوں کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu