یمن کی روایتی پوشاک اور خنجر نے برطانوی عوام کو خوفزدہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جولائی 2017 12:47

یمن کی روایتی پوشاک اور خنجر نے برطانوی عوام کو خوفزدہ کر دیا

ایک ادھیڑ عمر شخص نے یمن کا روایتی لباس زیب تن کر کے خنجر کیا لیا برطانوی عوام خوفزدہ  ہوگئی۔ یمن کے خاص لباس کے ساتھ ایک خصوصی خنجر بھی کمر کے گرد باندھا جاتا ہے،جسے جنبیہ کہہتے ہیں۔۔جمعے کے دن جنبیہ کے ساتھ ایک شخص لیورپول سٹی  میں باہر نکلا تو عوام خوفزدہ ہوگئی۔ جب یہ شخص کئی گلیوں سے گزرا تو اس کے گرد ایک بھیڑ جمع ہوگئی اور ڈیپارٹمنٹل سٹور کے گارڈ اسے سٹور سے دور کرنے کی کوشش کرنے لگے۔

کچھ دیر بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جنبیہ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
اس واقعے کی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو اس شخص سے سوال و جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک بچے کے ساتھ دو عورتیں ، جو اس آدمی کی جاننے والی لگتی ہیں،  سوالوں کےجواب کا ترجمہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)


عورتوں نے بتایا کہ یہ شخص ہر جمعے کو ایسا لباس پہنتا ہے اور اسے یہ پہنتے ہوئے 55 سال ہو گئے ہیں۔

اس کے بعد اس آدمی کو عربی میں ”رکھ لو، رکھ لو“ کہتے ہوئے بھی سنا گیا۔اس شخص نے بنا کسی ہچکچاہٹ کے اپنی جنبیہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس شخص کو ایک حوالہ نمبر بھی دیا، جس سے وہ پولیس اسٹیشن سے جنبیہ کو واپس لے سکتا ہے۔
جنبیہ یمن کے لوگوں کے لباس کا اہم جز ہے۔ یہ بہت سے لوگوں کی شخصیت کا اہم حصہ ہے۔ جنبیہ کو دوسرے عرب کلچر  کے مرد بھی پہنتے  ہیں۔ سعودی عرب اور عمان میں بھی جنبیہ پہنا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu