سیلاب آتا ہے تو آتا رہے۔ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والےنوجوانوں کو کوئی فکر ہی نہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 جولائی 2017 23:35

سیلاب آتا ہے تو آتا رہے۔ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والےنوجوانوں کو کوئی فکر ہی نہیں

کھانے کے دوران سیلاب آ جائیں تو آپ کیا کریں گے؟ ظاہر ہے وہی کریں گے جو ایک چینی ریسٹوران میں لوگوں کی اکثریت نےکیا۔ ایک ویڈیومیں   چینی ریسٹورنٹ میں دو نوجوانوں کو سیلاب کا پانی اونچا ہونے کے باوجود بڑے شوق سے کھانا کھاتے دیکھا گیا ہے۔
یہ ویڈیو جمعرات کو چینی صوبے جیلن  کے شہر چانگ چن میں بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے  کہ دو نوجوان  اپنےپاؤں  اوپر کیے بڑے مزے سے کھانا کھا رہے ہیں، جبکہ اُن کےگرد سیلاب کا پانی بلند ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں ریسٹورنٹ  میں  موجود دوسرے افراد کو جوتے ہاتھ میں اٹھائے ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے دکھایا گیا ہے جبکہ ان نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ نہیں مزے سے کھانا کھانے کے سوا کسی چیز کی فکر ہی نہیں۔
اس سے پہلےپچھلے سال ہانگ کانگ کے ایک شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں ایک ریسٹورنٹ میں کافی پیتے ہوئے سکون  سےاخبار پڑھتے دکھایا گیا تھا جبکہ ریسٹورنٹ میں سیلاب کا پانی بھی تیزی سے اونچا ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu