گاڑی پر 3175کلوگرام وزنی پائپ گرنے کے باوجود ڈرائیو معجزانہ طور پر محفوظ رہا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 جولائی 2017 23:35

گاڑی پر 3175کلوگرام وزنی   پائپ  گرنے کے باوجود ڈرائیو معجزانہ طور پر محفوظ رہا

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص   اپنی گاڑی پر 7000 پاؤنڈ یا  3175کلوگرام وزنی   پائپ  گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ یہ دھاتی پائپ حادثے کا شکار ہونے والے ایک ٹرک سے گرا تھا۔
36سالہ جیسِس ارمانڈو اسکوبار  کا تعلق آرلینڈو سے ہے۔  وہ  اورنج کاؤنٹی میں اپنی  گاڑی پر انٹر سٹیٹ 4  سے نکل کر سٹیٹ روڈ 825  پر جا رہے  کہ اسی وقت اوور پاس پر  کباڑ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا۔

جیسے ہی یہ ٹرک الٹا اس میں سے 7000 پاؤنڈ وزنی دھاتی کا ایک پائپ اوور پاس سے  نیچے ارمانڈو کی گاڑی پر گرا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ بری طرح تباہ ہوگئی لیکن ارمانڈو کو صرف ہلکی سی خراشیں آئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اگر کوئی اور بیٹھا ہوتا تو بالکل نہ بچتا۔

(جاری ہے)


آرلینڈو میں واقع ایک ری سائیکلنگ سنٹر  کے  تھیوڈور اولسن کا کہنا ہے کہ جب اس نے گاڑی کو دیکھااور ڈرائیور کے بچنے کی خبر سنی تو حیران رہ گیا۔

اولسن نے کہا کہ میں نے تباہ شدہ کاریں تو بہت دیکھی ہیں مگر ایسے حالات نہیں دیکھے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے پل پر کوئی کنٹینر الٹ  کر نیچے گاڑی پر جا گرے اور گاڑی والا باہر آ کر کہے کہ اسے کچھ نہیں ہوا۔ارمانڈو کو ایک رات ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے دسچارج کر دیا۔ وہ خوش ہیں کہ انہیں تھوڑی سی ہی چوٹیں آئیں ہیں۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور 33 سالہ انتونیو سانتیاگو وارٹن کو لاپروائی سے ڈرائیورنگ کرنے پر جرمانہ کر دیا ہے۔

گاڑی پر 3175کلوگرام وزنی   پائپ  گرنے کے باوجود ڈرائیو معجزانہ طور پر ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu