فرنچ فرائز اور آئس کریم کے امتراج سے آئس کریم پارلر نے نیا فلیور پیش کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 جولائی 2017 23:35

فرنچ فرائز اور آئس کریم کے امتراج سے آئس کریم پارلر نے نیا فلیور پیش کر دیا

ایک آئس کریم کیفے نے فیصلہ کیا ہے کہ آئس کریم سکوپس کو  کرسپی  فریچ فرائز پر پیش کیا جائے ۔ آئس کریم کیفے نےا س طرح نمکین اور میٹھے کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے۔
ولاسی، میٹروپولیٹن برو ویرل، برطانیہ کے ایک آئس کریم کیفے   نے اپنی فیس بک پوسٹ میں نیا مینو شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر شیئر کی گئی تصویر میں چپس کے اوپر آئس کریم کو دکھایا گیاہے۔
لگتا ہے کہ کیفے کریم نے یہ آئیڈیا میکڈونلڈ کے اُن صارفین کو دیکھ کر اپنایا ہےجو بطور فیشن اپنی فرنچ فرائز کو ملک شیک میں ڈبو کر کھاتے ہیں۔
اس نئے فلیور کو متعارف کرانے پر جہاں بہت سے لوگوں نے اس سے نفرت کا اظہار کیا ہے وہاں کچھ لوگوں نے آئس کریم کیفے کے اس اقدام کی تعریف  بھی کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu