بھارت، کنویں میں گرنے والے چیتے کونکال لیا گیا

ہفتہ 7 نومبر 2009 15:30

بھارت، کنویں میں گرنے والے چیتے کونکال لیا گیا
اترپردیش (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 نومبر ۔2009ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ جنگلی حیات نے مقامی لوگوں کی مدد سےکنویں میں گرنے والے چیتے کو نکال لیا محکمہ جنگی حیات کے حکام کاکہناہے کہ چیتے کے کنویں میں گرنے کی اطلاع مقامی افراد نے دی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد محکمے کے اہلکاروں چیتے کو بیہوش کرکے اسے کنویں سے بحفاظت نکال لیا ۔ انیس سو ستانوے کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں چیتوں کی تعداد سات ہزار تین سو ہے ۔ ماہرین جنگلی حیات کا کہناہے کہ چیتے کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی شکار کی وجہ سے بھارت میں ا س کی نسل کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu