ایک ہزار میں سے صرف ایک شخص ہی اس سوال کا درست جواب دے سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 جولائی 2017 23:49

ایک ہزار میں سے  صرف ایک شخص ہی اس سوال کا درست جواب دے سکتا ہے
آپ ریاضی میں کتنے اچھے  ہیں؟  آپ اپنی جمع نفی کرنے کی صلاحیت سکول میں ہی چھوڑ آئے ہیں یا آج بھی مختلف پزل حل کر لیتے ہیں؟
انٹرنیٹ پر گردش کرتے ایک سوال نے کئی لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔ اس سوال کے جواب میں لوگ دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ اس سوال کے اصل میں دو ممکنہ جواب ہیں۔ اگر آپ نے دونوں جواب معلوم کر لیے تو آپ ایک ہزار لوگوں میں سے سرفہرست ہیں۔

انٹرنیٹ پر گردش کرتا سوال کچھ اس طرح ہے۔
1 + 4 = 5
2 + 5 = 12
3 + 6 = 21
8 + 11 = ?
 
اگر آپ جواب نہیں نکال سکیں تو چلیں کوئی بات نہیں۔ یہاں سے دیکھ لیں۔ اس سوال کو حل کرنے کے دو طریقے ہیں۔

پہلا طریقہ
پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ پہلی لائن میں سیدھا سیدھا 1 اور4 کو جمع کر  کے پانچ جواب نکالا گیا۔اس کے بعد اس لائن کو چھوڑ کر اگلی لائن کی طرف بڑھ جائیں۔

(جاری ہے)

یہاں5 میں 2 جمع کریں اور اس جواب میں اس سے اوپر کی لائن کا جواب بھی جمع کر دیں تو جواب 12 آ جائے گا۔ اس کے بعد تیسری لائن پر آجائیں۔ یہاں 3 میں 6 جمع کریں تو جواب 9 آئے اس کے بعد اس جواب میں اوپر کی لائن کے جواب یعنی 12 جو جمع کریں تو 21 آ جائے گا۔ اب آخری نامعلوم لائن کا جواب نکالنا آسان ہوگیا۔8 میں 11 جمع کریں۔ 19 جواب آئے گا۔ اس کے بعد اس میں اس سے اوپر  والی لائن کا ٹوٹل یعنی 21 جمع کر دیں تو جواب 40 آ جائے گا۔

زیادہ تر لوگ اس 40 کو ہی درست جواب تسلیم کر رہے ہیں لیکن اس کا ایک اور جواب بھی ہے۔

دوسرا طریقہ
دوسرے طریقے کے مطابق پہلی لائن کا جواب 5 کچھ یوں ہے کہ پہلے 4 کو 1 سے ضرب دی گئی اور پھر اس میں 1 جمع کر دیا گیا۔دوسری لائن میں 2 کو 5 سے ضرب دی گئی اور پھر اس میں 2 جمع کر دیا گیا۔تیسری لائن میں 3 کو 6 سے ضرب دی گئی اور پھر اس میں 3 جمع کر دیا گیا۔ اس طرح آخری لائن میں پہلے 11 کو 8 سے ضرب دی جائے گی تو جواب 88 آ جائے اس کے بعد اس میں 8 جمع کیا جائے گا تو جواب 96 ہوگا۔
آپ کے خیال میں ان میں سے کونسا جواب زیادہ درست ہے۔
ایک ہزار میں سے  صرف ایک شخص ہی اس سوال کا درست جواب دے سکتا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu