چند سو ڈالروں میں خریدا گیا چاند کی ریت کا بیگ 50 لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہونے والا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 جولائی 2017 23:54

چند سو ڈالروں میں خریدا گیا چاند کی ریت کا بیگ 50 لاکھ ڈالر  تک میں فروخت ہونے والا ہے

اب آپ چاند  سے لائی گئی ریت کا بیگ خرید سکیں گے لیکن اس کے لیے اچھی خاصی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ اس ہفتے نیویارک کے  سودابیز نیلام گھر میں اس ریت کے بیگ کو نیلا م کیا جائے گا۔ چاند کی یہ ریت کوئی اور نہیں بلکہ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرمسٹرنگ 1969 میں   اپالو 11  میں اپنے ساتھ لائے تھے۔اندازہ ہے کہ یہ ریت 2 ملین ڈالر سے 5 ملین ڈالر میں فروخت ہوگی۔


چاند کی ریت کا یہ بیگ حکومت نے ایک چھاپے کے دوران 2003 میں میوزیم سے اشیاء چرا کر بیچنے والے شخص سے  بازیاب کیا تھا۔حکومت کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس بیگ میں کیا ہے اس لیے حکومت نے اسے نیلام کر دیا۔اس وقت بیگ کی مالکن شکاگو کی نینسی کارلسن ہے۔ جس نے کچھ سال پہلے یہ بیگ 995 ڈالر میں خریدا ہے۔ نینسی کو یہ تو معلوم تھا کہ اس طرح کے بیگ خلائی مشن میں استعمال ہوتے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ اس میں چاند کی ریت ہے۔

(جاری ہے)

نینسی نے یہ بیگ ناسا کو بھیجا تو معلوم ہوا کہ اس میں چاند کی ریت ہے۔ ناسا نے اس بیگ کو اپنے پاس رکھنا چاہا تو نینسی  معاملے کو عدالت میں لے گئی۔ جج نے مقدمے کا فیصلہ نینسی کے حق میں دیا۔ جج کا  کہنا تھا کہ چاہے غلطی سےہی سہی لیکن حکومت اس بیگ کو نیلام کر چکی ہے۔30 ضرب 20 سینٹی میٹر  کا یہ بیگ ایسے میٹریل سے بنا ہے جو خلا کے شدید ماحول کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu