نیو یارک میں بلیوں کے کیفے نے بلی کی دیکھ بھال کے لیے چوہوں کو رکھ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 جولائی 2017 17:52

نیو یارک میں بلیوں کے کیفے نے بلی کی دیکھ بھال کے لیے چوہوں کو رکھ لیا

بلی اور چوہے کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ نیویارک کے ایک کیٹ کیفے نے نوزائیدہ بلی کے بچوں کا خیال رکھنے کے لیے دو چوہوں کو رکھا ہے۔
بروکلین کیٹ کیفے  نے چھوٹے جانوروں کے تحفظ کےلیے کام کرنے والی سروس ہیلپنگ آل لٹل تھنگز سے دو چوہوں ریمی اور ایملی کو لیا ہے تاکہ وہ اُن کے بلی کے بچوں کا خیال رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

بلیوں کے اس کیفے کا کہنا ہے کہ چوہے اور بلی ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں لیکن کیٹ کیفے میں ایسا نہیں ہے، یہاں چوہے بلیوں سے خوفزدہ ہو کر بھاگتے نہیں اور   بلی بھی انہیں نقصان نہیں پہنچاتی۔
چوہوں اور بلی کی ایک وائرل ویڈیو میں  چوہوں کو بلی کے ساتھ سوتے اور اسے پیار کرتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ چوہوں کو بھی اپنی ڈیوٹی کا اچھی طرح معلوم ہے اور وہ اچھی طرح سے بلی کے بچے کو خیال رکھ رہےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu