ناشتہ نہ کرنے کا نتیجہ۔ ڈاکٹروں کو عورت کے جسم سے 200 پتھر نکالنے پڑے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 جولائی 2017 18:48

ناشتہ نہ کرنے کا نتیجہ۔ ڈاکٹروں کو عورت کے جسم سے 200 پتھر نکالنے پڑے

ایک عورت کو پتا لگ گیاہے کہ ناشتہ نہ کرنے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ چین میں ہونے والے ایک آپریشن میں ڈاکٹروں کو اس عورت کے جسم سے 200 سے زائد پتھر نکالنےپڑے۔ ان میں سے کچھ پتھر انڈے کے سائز کے تھے۔
گوانجی ہوسپیٹل کا کہنا ہے کہ یہ پتھر عورت کے جگر اور صفرا کی تھیلی (gallbladder) سے نکالے گئے۔ڈاکٹروں نے عورت کو بتایا کہ دس سالوں سے بھی زیادہ عرصے تک ناشتہ گول کرجانے کی وجہ سے یہ پتھر ہوئے ہیں۔

ان پتھروں کو نکالنے میں ڈاکٹروں کو ساڑھے چھ گھنٹے لگے۔
45سالہ عورت ، جن کی شناخت مس چن کے نام سے ہوئی ہے،  نےڈاکٹروں کو بتایا کہ اکثر اس کا کھانا چھوٹ جاتا تھا اور اس کے کھانے کی روٹین میں بھی باقاعدگی نہیں تھی۔مس چن کو پہلی بار دس سال پہلے پیٹ میں درد ہوا تھا لیکن  انہوں نے آپریشن کرانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے یہ درد ناقابل پرداشت ہوا تو اسے یہ پتھر نکلوانے پڑے۔


چینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ناشتہ نہ کرے تو  اُن کی صفرا کی تھیلی (gallbladder) بڑھنا اور سکڑنا بند کر دیتی ہے۔ جس سے  کیلسٹرول اور کیلشیم کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ یہ پتھریاں اصل میں کیلسٹرول سے بنتی ہیں۔
برطانوی ڈاکٹروں کی رائے چینی ڈاکٹروں کے برعکس ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق چینی اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے لوگوں  میں پتھری کے زیادہ چانس ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر جارج ویبسٹر کا کہنا ہے کہ  کھانے کی عادات کو پتھری سے جوڑنا صرف اندازہ ہے۔ اس کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu